19 Feb 2008

الیکشن 2008

آج 19 فروری ہے۔ آج اور کل کا دن پاکستان کی تاریخ میں نمایاں اہمیت کے حامل ہیں۔ آج کا جنگ اخبار میرے سامنے ہے۔ سب سے اہم خبر یہ ہے کہ بہت سے بڑے بڑے سیاست دان جو کہ ق لیگ سے وابستہ تھے'شکست کھا گۓ ہیں۔ ان میں سپیکر قومی اسمبلی امیر حسین، شیخ رشید احمد، شجاعت حسین، پرویزالہی، ہمایوں اختر خاں، اعجازالحق، زبیدہ جلال، وصی ظفر، میاں اظھر، ریاض فتیانہ، دانیال عزیز اور دیگر شامل ہیں۔ اگرچہ ان میں سے اکثر لیگ اپنے حلقوں میں برادری ازم، خاندانی اثرورسوخ، نام نہاد ترقیاتی کاموں کے زعم میں اور دیہی عوام کی اکثریت کے زیادہ تعلیم یافتہ نہ ہونے کے باعث اپنی کامیابی کے ضرورت سے زیادہ پر اعتماد تھے۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام نے ان عناصر کو حالیہ انتخابات میں مسترد کر کے اپنی بیدار مغزی کا ثبوت فراہم کیا ہے۔ اخبار کے مطابق اب تک مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بالترتیب 55 اور 35 نشسپیں حاصل کر رکھیں ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آنے والی حکومت ملک و ملت کی خیر خواہ ثابت ہو اور پیارے وطن کو پرویزی دور کے پیداکردہ مسایل سے نکال سکے۔ ہم بجا طور پر آنے والی حکومت سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر اورچیف جسٹس افتخارصاحب اور ان کے تمام ساتھیوں کو ان کا جایز مقام دے گی-آمین

No comments: